Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل

Web Desk by Web Desk
نومبر 14, 2025
in کھیل
0
پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر متعلقہ اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

پی سی بی نے تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو اگلے 10 سال کے لیے نئی فیس کے ساتھ معاہدوں کی تجدید کی پیشکش بھیج دی ہے۔ فرنچائزز سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر اپنے فیصلے سے پی ایس ایل مینجمنٹ کو آگاہ کریں۔

پی سی بی نے فرنچائز کے 10 سالہ معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فرنچائز مالکان اور چارٹرڈ فرم ای وائے مینا (EY MENA) کے درمیان مشترکہ اور انفرادی ملاقاتوں کا انتظام کیا ہے۔ ان ملاقاتوں میں مالکان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ ویلیو ایشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیں اور کسی بھی قسم کے سوالات پوچھ سکیں۔

مزید برآں، پی سی بی کو ای وائے مینا کی جانب سے دو نئی پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کی ممکنہ قیمتوں کی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں، اور دونوں ٹیموں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ نئی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کے شہروں میں اپنی ٹیم کے لیے انتخاب کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

پی سی بی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پی ایس ایل کے تمام شراکت داروں کے ساتھ منصفانہ، شفاف اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات قائم رکھے گی، کیونکہ یہ لیگ پاکستان کرکٹ کی ترقی اور عالمی سطح پر پہچان میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Previous Post

محسن نقوی کا پنڈی سٹیڈیم کا دورہ، پاکستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں سے ملاقات

Next Post

شین ایبٹ ایشز اوپنر سے باہر، ہیزل ووڈ فٹ قرار

Next Post
شین ایبٹ ایشز اوپنر سے باہر، ہیزل ووڈ فٹ قرار

شین ایبٹ ایشز اوپنر سے باہر، ہیزل ووڈ فٹ قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • ٹرمپ کی ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف، پاک بھارت جنگ رکوانےکا بھی ذکر
  • بھارت سے کشیدگی میں اضافہ: بنگلادیش نے نئی دہلی میں قونصلر اور ویزا سروسز معطل کردیں
  • اگلے 6 ہفتوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنا وفاق کی خواہش نہیں، طارق فضل چوہدری
  • ‘دنیا ہمارے ڈراموں کو پسندکرتی ہے لیکن پاکستان میں ڈراموں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہو رہا’
  • خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری، وادیاں برف سے ڈھک گئیں

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم