Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

محسن نقوی کا پنڈی سٹیڈیم کا دورہ، پاکستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں سے ملاقات

Web Desk by Web Desk
نومبر 14, 2025
in کھیل
0
محسن نقوی کا پنڈی سٹیڈیم کا دورہ، پاکستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں سے ملاقات

راولپنڈی: وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کی پریکٹس دیکھی اور کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

محسن نقوی کے ہمراہ سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی جانفشانی سے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے سری لنکن کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور دورہ جاری رکھنے پر مہمان کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم سے کہا کہ ان کی سکیورٹی پاکستان کی ذمہ داری ہے، اور ان کا دورہ پاکستان امن کی فتح اور دہشت گردی کی شکست کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان سری لنکن ٹیم کی محبت اور خلوص کا مقروض ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے مختلف ممالک میں خدمات انجام دی ہیں، لیکن وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے میچ کی تیاری کے لیے بھرپور پریکٹس کی، اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔

Previous Post

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات

Next Post

پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل

Next Post
پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل

پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • ‘نام کیوں نہیں لیتے’، انڈر 19ایشیاکپ میں شکست کی پوسٹ پر بی سی سی آئی نے خود اپنا مذاق بنوالیا
  • ورلڈکپ سے قبل شاداب فارم میں آگئے، بگ بیش میں تباہ کن بولنگ سے اپنی ٹیم کو پہلی جیت دلا دی
  • بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کی جنگی ہی نہیں اخلاقی فتح بھی ہے: بلاول
  • پی آئی اے کی نجکاری: 75 فیصد حصص کیلئے بولیاں آج لگائی جائیں گی
  • پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم