چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی فتح کو ایک فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان کی دبنگ، نڈر اور ناقابلِ فراموش پرفارمنس واقعی قابلِ تعریف ہے۔
اس کے علاوہ، انہوں نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی کلین سوئپ پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا، اور کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی بیک ٹو بیک شاندار کارکردگی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
نقوی نے مزید کہا کہ ان لڑکوں پر بھروسہ اور یقین رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ دے رہے ہیں۔
مزید برآں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ون ڈے سیریز کی کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔

