Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وہ ملک جہاں سوشل میڈیا پر مشورے دینے سے قبل متعلقہ شعبے میں تعلیمی قابلیت ثابت کرنا ہوگی

Web Desk by Web Desk
نومبر 17, 2025
in ٹیکنالوجی
0
وہ ملک جہاں سوشل میڈیا پر مشورے دینے سے قبل متعلقہ شعبے میں تعلیمی قابلیت ثابت کرنا ہوگی

چین نے سوشل میڈیا صارفین اور انفلوئنسرز کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت کسی بھی شعبے میں مہارت کے بغیر صارفین اپنی رائے یا مشورے شیئر نہیں کر سکیں گے۔

اس قانون کا مقصد سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ نئے قواعد کے مطابق، اگر کوئی صارف قانون، طب، تعلیم، فنانس یا کسی بھی پیشہ ورانہ شعبے پر رائے دینا چاہتا ہے تو اسے اپنی متعلقہ تعلیمی قابلیت کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، جیسے ڈگری یا حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔

سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (CAC) نے وضاحت کی ہے کہ صرف وہی صارفین سوشل میڈیا پر مشورے دے سکیں گے جو اپنے شعبے میں ماہر ہیں۔ خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا اکاونٹ معطل کیا جا سکتا ہے اور 14 ہزار ڈالر تک جرمانہ بھی لگ سکتا ہے۔

مزید برآں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ ذمہ داری بھی ہوگی کہ وہ انفلوئنسرز کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کریں۔

چین اس قانون کے نفاذ کے بعد ممکنہ طور پر دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں سوشل میڈیا پر غلط معلومات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس طرح کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

Previous Post

پاکستان شاہینز کا بھارت کو ہرانا ہم سب کیلئے فخر کا لمحہ ہے: محسن نقوی

Next Post

محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Next Post
محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • چیف آف آرمی اسٹاف پولو اور نیزہ بازی چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر
  • حماس غیرمسلح نہ ہوئی توبھاری قیمت چکائے گی، امریکی صدر
  • قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی نئی شرائط سامنے آگئیں
  • سال 2025 کی مقبول ترین گیمز میں ’روبلوکس‘ نے میدان مار لیا
  • 2025 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم