اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 79 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم لیوی کا اطلاق 16 نومبر سے کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 75 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر تھی۔
حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے اضافہ بھی کیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

