وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی، جہاں چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔
جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھایا۔
یاد رہے کہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی پہلے وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں، جس کے بعد چیف جسٹس امین الدین خان سمیت وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

