کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی گاڑیاں چوری کرنے والا ایک گینگ سرگرم ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ ہفتے کے دوران پانچ گاڑیاں چوری کیں اور فرار ہو گئے۔ یہ وارداتیں عموماً صبح 6 سے 10 بجے کے درمیان کی جاتی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک ہی گاڑی استعمال کرتے ہیں اور شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک پہن کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ چوری کی گئی گاڑیاں اب تک برآمد نہیں ہو سکیں، اور ملزمان نے اس سے قبل ناظم آباد میں بھی گاڑی چوری کی وارداتیں کی ہیں۔

