Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور

Web Desk by Web Desk
نومبر 18, 2025
in بین الاقوامی
0
سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی، جس کے حق میں 14 ووٹ آئے اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

امریکی مندوب نے سلامتی کونسل میں پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اور انڈونیشیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک نے صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اور غزہ کے استحکام کے لیے تاریخی اور تعمیری اقدامات کیے۔ قرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومت کے قیام کے نکات شامل ہیں، جن کا مقصد علاقے میں امن اور استحکام قائم کرنا ہے۔

دوسری جانب حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اس قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی یہ قرارداد فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کو پورا نہیں کرتی اور غزہ پر غیر ملکی سرپرستی مسلط کرنے کا باعث بنے گی۔ حماس نے زور دیا کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی غیر جانبدار نہیں ہوگی اور انسانی امداد کا انتظام اقوام متحدہ کے زیر نگرانی فلسطینی اداروں کے پاس ہونا چاہیے تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق اور خود ارادیت برقرار رہ سکیں۔

Previous Post

حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا

Next Post

کراچی: جوہر اورگلشن اقبال میں سفید رنگ کی گاڑیاں چوری کرنے والا گینگ سر گرم

Next Post
کراچی: جوہر اورگلشن اقبال میں سفید رنگ کی گاڑیاں چوری کرنے والا گینگ سر گرم

کراچی: جوہر اورگلشن اقبال میں سفید رنگ کی گاڑیاں چوری کرنے والا گینگ سر گرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی: اہلیہ عماد وسیم
  • پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا
  • امریکی ریاست نیو جرسی میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص ہلاک
  • سرگودھا: اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق
  • فرانسیسی سنیما کی بڑی شخصیت بریژیت باغدو 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم