اسلام آباد: وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
وفاقی وزیر نے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزیراعظم تحریکِ آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جامع اقدامات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور آزاد کشمیر کے عوام نوجوان وزیراعظم فیصل راٹھور سے بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق نئی حکومت اور وفاقی تعاون سے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید تیزی ملے گی۔

