Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا نے سعودی عرب کو “اہم نان نیٹو اتحادی” قرار دے کر خطے میں بڑا سفارتی دھماکہ کردیا

Web Desk by Web Desk
نومبر 19, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکا نے سعودی عرب کو “اہم نان نیٹو اتحادی” قرار دے کر خطے میں بڑا سفارتی دھماکہ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک تعلقات کو نئی مضبوطی دی، جبکہ ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے خصوصی عشائیے میں مستقبل کے دفاعی اور اقتصادی تعاون کے بڑے فیصلے سامنے آئے۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں ایلون مسک اور کرسٹیانو رونالڈو سمیت عالمی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوشی ہے اور امریکا سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور مضبوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں جو خطے کے امن کے لیے نہایت اہم ہے۔

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے قریب ہیں اور موجودہ صورتحال میں غزہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کے اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کی جانب سے مزید یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی خاندانوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بہترین مہمان نوازی پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب کے امریکا کے ساتھ تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں اور مستقبل میں یہ تعاون مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ مشترکہ مفادات کے تحفظ اور عالمی امن کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سعودی عرب امریکا سے جدید ایف 35 لڑاکا طیارے اور تقریباً 300 ٹینکس خریدے گا۔ یہ دفاعی معاہدے دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک تعاون میں ایک بڑا اور تاریخی اضافہ ہیں۔

Previous Post

اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا الرٹ جاری

Next Post

برطانیہ میں گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار شہری ملک چھوڑ کرگئے، اعداد و شمار جاری

Next Post
برطانیہ میں گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار شہری ملک چھوڑ کرگئے، اعداد و شمار جاری

برطانیہ میں گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار شہری ملک چھوڑ کرگئے، اعداد و شمار جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پنجاب حکومت کا اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ
  • پراپرٹی اونرشپ کیس: عدالتی حکم کے باوجود کسی نے زمینوں پر قبضے دلوائے تو نتائج کیلئے تیار رہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • یو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال، فضائی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش
  • امریکاکا نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کیخلاف طاقتور حملہ
  • تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم