Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا – برطانوی وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
نومبر 20, 2025
in بین الاقوامی
0
مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا – برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویے کو انتہائی مکروہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس قسم کی کارروائیوں کی برطانوی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، اور حکومت اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ہاؤس آف کامنز سے خطاب کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ میں حالیہ مہینوں میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ رویوں اور اسلاموفوبک واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، اور حکومت اس حوالے سے سخت پالیسی اپنانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کا مذہب، نسل یا پس منظر اس کے خلاف نفرت کا جواز نہیں بن سکتا اور جو بھی عناصر معاشرے میں تقسیم یا تعصب پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانا، امتیازی سلوک روا رکھنا یا ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا نہ صرف قابلِ مذمت بلکہ غیر انسانی رویہ ہے، جسے برطانیہ کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس نفرت انگیز رحجان کے خاتمے کے لیے حکومتی سطح پر جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کیئر اسٹارمر نے اس موقع پر حکومتی اقدامات کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ مساجد، اسلامی مراکز اور مسلم اسکولوں کی سیکیورٹی کے لیے اضافی فنڈ فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ان اداروں کی نگرانی بہتر بنائی جائے گی بلکہ ممکنہ حملوں اور نفرت انگیز سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی بھی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے فنڈز سے کمیونٹی سپورٹ پروگرامز کو بھی تقویت ملے گی جس سے متاثرین کو قانونی، سماجی اور نفسیاتی مدد فراہم کرنا آسان ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں برطانوی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی سلامتی، آزادی اور مساوی حقوق کی ضمانت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائیں تاکہ ایک محفوظ اور ہم آہنگ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

Previous Post

کوراساؤ کی تاریخی کامیابی/ صرف 1 لاکھ 56 ہزار آبادی والا ملک پہلی بار فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی

Next Post

روزانہ محض ایک یا 2 سگریٹ پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟طبی ماہرین کا چونکا دینے والا انکشاف

Next Post
روزانہ محض ایک یا 2 سگریٹ پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟طبی ماہرین کا چونکا دینے والا انکشاف

روزانہ محض ایک یا 2 سگریٹ پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟طبی ماہرین کا چونکا دینے والا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم