Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی

Web Desk by Web Desk
نومبر 20, 2025
in بین الاقوامی
0
روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی

اسلام آباد: روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان کے تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے علاقائی امن قائم رکھنے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس دونوں تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے بات کرنے کو تیار ہے۔ روس علاقائی سلامتی خصوصاً افغانستان کی صورتحال سے گہری تشویش رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں۔

روسی میڈیا کے مطابق سفیر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی مداخلت کی وجہ سے بھڑکتی ہے، اور روس علاقائی امن، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور سماجی و معاشی ترقی میں تعاون کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کو ایک اہم علاقائی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور صدر پیوٹن کے گریٹر یوریشین پارٹنرشپ وژن کے تحت پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

البرٹ خوریف نے زور دیا کہ صدر پیوٹن کے وژن کے مطابق علاقائی مسائل کا حل علاقائی فریقین کے درمیان ہونا چاہیے اور روس اس سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے میں امن، ترقی اور مستحکم تعلقات قائم رہ سکیں۔

Previous Post

سولر کے ذریعے مسلسل پانی نکالنے کی وجہ سے پانی کا گراف نیچے ہوا-وزیر آبپاشی بلوچستان

Next Post

پنجاب بھر کے اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر باقاعدہ پابندی عائد

Next Post
پنجاب بھر کے اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون  استعمال کرنے پر باقاعدہ پابندی عائد

پنجاب بھر کے اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر باقاعدہ پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
  • کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ
  • اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم
  • قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی
  • کراچی میں بھتہ خور بچوں اور بیروزگاروں کو استعمال کررہے ہیں: وزیر داخلہ کا انکشاف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم