Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب بھر کے اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر باقاعدہ پابندی عائد

Web Desk by Web Desk
نومبر 20, 2025
in پاکستان, ٹیکنالوجی
0
پنجاب بھر کے اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون  استعمال کرنے پر باقاعدہ پابندی عائد

 

پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہو اور ان کی توجہ پڑھائی پر مرکوز رہے۔

صوبائی حکومت کے مراسلے کے مطابق یہ پابندی ہر سکول پر یکساں طور پر لاگو ہوگی، اور محکمۂ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ مراسلے میں واضح کیا گیا کہ کسی بھی طالب علم کو اسکول کے احاطے میں موبائل فون ساتھ لانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اسکول سخت کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔

یہ فیصلہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد کے تحت کیا گیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موبائل فون بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ بنتے ہیں، ان کی توجہ بٹاتے ہیں اور ذہنی و نفسیاتی رویوں پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے بے جا استعمال، غیر ضروری فوٹوگرافی اور آن لائن گیمز کے رجحان نے بھی اس فیصلے کو ناگزیر بنایا۔

ماہرین تعلیم نے اس اقدام کو تعلیمی ماحول کے لیے مثبت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پابندی سے طلبہ کی توجہ دوبارہ کلاس روم سرگرمیوں اور کتابوں کی جانب مبذول ہوگی، جبکہ والدین نے بھی اس فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اس سے بچوں میں نظم و ضبط بڑھے گا اور غیر ضروری اسکرین ٹائم میں کمی آئے گی۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پالیسی پر فوری عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اور تمام اسکولوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ طلبہ اور والدین اس فیصلے کے مقاصد اور فوائد کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

Previous Post

روس نے پاکستان، بھارت اور پاکستان، افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی

Next Post

امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد

Next Post
امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد

امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
  • کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ
  • اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم
  • قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی
  • کراچی میں بھتہ خور بچوں اور بیروزگاروں کو استعمال کررہے ہیں: وزیر داخلہ کا انکشاف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم