سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں تین روز قبل پیش آیا، جب گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش بستر میں چھپا دی۔ اہل محلہ نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، تاہم مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے تاکہ واقعے کے محرکات اور دیگر ممکنہ پہلوؤں کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔
یہ واقعہ سانگھڑ میں تشویش کی لہر پیدا کر دیا ہے اور مقامی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً حکام کو دیں تاکہ اس طرح کے سانحات روکے جا سکیں۔

