Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کی بنگلادیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنےکیلئے تیاریاں شروع

Web Desk by Web Desk
نومبر 25, 2025
in تجارت
0
پاکستان کی بنگلادیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنےکیلئے تیاریاں شروع

پاکستان نے بنگلادیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریداری کے لیے باضابطہ طور پر ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ ٹی سی پی کے مطابق چاول کراچی پورٹ کے ذریعے بنگلادیش برآمد کیا جائے گا، جبکہ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ بولی کے لیے کم از کم 25 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ٹن کی حد مقرر کی گئی ہے۔

کنٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے 45 روز کے اندر ترسیل کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں بنگلادیش کو خطے کے ممالک بشمول چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کے لیے کراچی پورٹ بطور گیٹ وے استعمال کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چاول برآمدات میں 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ تاہم امریکا کی جانب سے بھارتی چاول سمیت مختلف مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پاکستان کے لیے امریکی مارکیٹ میں نئی تجارتی گنجائش بھی پیدا ہوئی ہے۔

Previous Post

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ، سہیل آفریدی آج الیکشن کمیشن میں طلب

Next Post

بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا فیصلہ

Next Post

بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • ‘نام کیوں نہیں لیتے’، انڈر 19ایشیاکپ میں شکست کی پوسٹ پر بی سی سی آئی نے خود اپنا مذاق بنوالیا
  • ورلڈکپ سے قبل شاداب فارم میں آگئے، بگ بیش میں تباہ کن بولنگ سے اپنی ٹیم کو پہلی جیت دلا دی
  • بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کی جنگی ہی نہیں اخلاقی فتح بھی ہے: بلاول
  • پی آئی اے کی نجکاری: 75 فیصد حصص کیلئے بولیاں آج لگائی جائیں گی
  • پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم