Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ، سہیل آفریدی آج الیکشن کمیشن میں طلب

Web Desk by Web Desk
نومبر 25, 2025
in پاکستان
0
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ، سہیل آفریدی آج الیکشن کمیشن میں طلب

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عبوری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے علی بخاری پیش ہوئے اور ذاتی حیثیت میں استثنا کی درخواست دی۔

حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی پیشی سے استثنا کی درخواست ایک دن کے لیے منظور کی، جبکہ اگلی سماعت آج دن 12 بجے ہوگی۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کی طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کرنا غیرقانونی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیر قانونی قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

Previous Post

‘دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں’، وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل

Next Post

پاکستان کی بنگلادیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنےکیلئے تیاریاں شروع

Next Post
پاکستان کی بنگلادیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنےکیلئے تیاریاں شروع

پاکستان کی بنگلادیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنےکیلئے تیاریاں شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف
  • پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار
  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم