Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کا غزہ سے صیہونی فوج کے انخلا اور تمام عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضےکے خاتمے پر زور

Web Desk by Web Desk
نومبر 25, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
پاکستان کا غزہ سے صیہونی فوج کے انخلا اور تمام عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضےکے خاتمے پر زور

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے 300 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ میں اب بھی گھر تباہ کیے جا رہے ہیں اور عوام خوف و ہراس میں زندگی گزار رہے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 4 فلسطینی شہید ہوئے ہیں اور اس کے بعد امدادی تنظیموں نے غزہ میں اپنے آپریشن روکنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی مندوب نے غزہ میں حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے انخلا پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کی مکمل پابندی اور فوری امن قائم کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔

عاصم افتخار نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ غزہ میں فوری اقدامات کیے جائیں اور جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ موسم سرما کے پیش نظر غزہ کے شدید مصائب کا شکار عوام کو فوری تحفظ اور وسیع پیمانے پر امداد فراہم کی جائے۔

پاکستانی مندوب نے غزہ کی تعمیر و بحالی کے فوری آغاز پر بھی زور دیا اور کہا کہ کسی بھی قسم کا الحاق یا جبری بے دخلی ہر صورت میں نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ تمام عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہونا چاہیے اور ایسی فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

Previous Post

برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے جمع کرائی گئی 40 ہزار درخواستوں میں پاکستانی سرفہرست

Next Post

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع

Next Post
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا
  • کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید
  • انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں کا بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف
  • معروف امریکی اداکار نے خودکشی کرلی
  • جو پی ٹی آئی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ عمران خان کیساتھ نہیں ہے: علیمہ خان

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم