Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کا راج برقرار

Web Desk by Web Desk
نومبر 26, 2025
in پاکستان, موسم
0
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کا راج برقرار

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں شدید فضائی آلودگی کا سلسلہ برقرار ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت اور روزمرہ سرگرمیوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صوبائی دارالحکومت لاہور پہلے نمبر پر ہے، جہاں مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 331 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک سطح ہے۔

کراچی کی فضا بھی مضر صحت قرار دی گئی ہے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح پنجاب کے دیگر شہروں کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ قصور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 327، نارووال میں 313 جبکہ شیخوپورہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی مقدار 292 ریکارڈ کی گئی۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے شہروں کی فہرست میں لاہور کا چھٹا جبکہ کراچی کا چودھواں نمبر ہے، جو خطے میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔

ادھر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، تاکہ حادثات سے بچا جاسکے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Previous Post

ٹرمپ کے امن منصوبے کیساتھ آگے بڑھنےکیلئے تیار ہیں، ولادیمیر زیلنسکی

Next Post

سابق برازیلین صدر بولسوناروکی27 سال قیدکی سزا پر عمل شروع

Next Post
سابق برازیلین صدر بولسوناروکی27 سال قیدکی سزا پر عمل شروع

سابق برازیلین صدر بولسوناروکی27 سال قیدکی سزا پر عمل شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم