Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نیشنل گارڈز پر حملہ/ امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری روک دیں

Web Desk by Web Desk
نومبر 27, 2025
in بین الاقوامی
0
نیشنل گارڈز پر حملہ/ امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری روک دیں

واشنگٹن: امریکی حکام نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی ہیں، جس کا فیصلہ واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 26 نومبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی مار دی گئی، جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد امریکی حکام نے فوری طور پر افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں پر پابندی عائد کر دی۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے اعلان کیا کہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی تمام درخواستیں فی الحال غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہیں۔ امریکی امیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی درخواستوں کے سکیورٹی اور جانچ کے پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کسی بھی خطرے کو بروقت روکنے کی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور واقعے کے محرکات اور پس منظر کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام امریکی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کو ترجیح دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ افغان شہریوں کی امیگریشن کے حوالے سے جاری پروسیس پر بھی اثر پڑا ہے۔

Previous Post

لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے نہیں دے پارہے-رانا ثنااللہ

Next Post

وزیراعلیٰ کے پی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائدکردیا

Next Post
وزیراعلیٰ کے پی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائدکردیا

وزیراعلیٰ کے پی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائدکردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم