Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یو اے ای / غیر قانونی مقیم افراد کو ملازمت یا رہائش دینے بھاری جرمانوں اور سزا کا اعلان

Web Desk by Web Desk
دسمبر 11, 2025
in بین الاقوامی
0
یو اے ای / غیر قانونی مقیم افراد کو ملازمت یا رہائش دینے بھاری جرمانوں اور سزا کا اعلان

 

متحدہ عرب امارات: متحدہ عرب امارات نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو رہائش یا ملازمت فراہم کرنے والے افراد کے لیے سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق اب ایسے اقدامات کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی نہایت سخت ہوگی تاکہ سماجی استحکام اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ملازمت یا رہائش فراہم کرنے والے افراد عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ اس لیے حکومت نے اس ضمن میں سخت قوانین نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں امن و امان برقرار رہے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی رہائش یا ملازمت دینے کے خلاف قوانین 2021 سے نافذ ہیں، جن کے تحت مجرمین کے لیے ایک لاکھ درہم سے 5 ملین درہم تک جرمانے، اور کم از کم 2 ماہ کی قید مقرر ہے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ قوانین غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزٹ یا سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد کا یو اے ای میں ملازمت کرنا سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، اور ایسے افراد کو 10 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جعلی رہائشی دستاویزات استعمال کرنے والے افراد کے لیے 10 سال قید کی سزا بھی متعین کی گئی ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کیا جا سکے۔

Previous Post

طالبان کو اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی ورنہ پاکستان دفاعی اقدامات کرےگا – پاکستان

Next Post

گردشی قرضہ ایک بارپھر بے قابو، رواں برس 734 ارب اضافے کا خطرہ

Next Post
گردشی قرضہ ایک بارپھر بے قابو، رواں برس 734 ارب اضافے کا خطرہ

گردشی قرضہ ایک بارپھر بے قابو، رواں برس 734 ارب اضافے کا خطرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا
  • کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید
  • انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں کا بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف
  • معروف امریکی اداکار نے خودکشی کرلی
  • جو پی ٹی آئی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ عمران خان کیساتھ نہیں ہے: علیمہ خان

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم