Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گردشی قرضہ ایک بارپھر بے قابو، رواں برس 734 ارب اضافے کا خطرہ

Web Desk by Web Desk
دسمبر 11, 2025
in پاکستان
0
گردشی قرضہ ایک بارپھر بے قابو، رواں برس 734 ارب اضافے کا خطرہ

اسلام آباد: توانائی کے بحران سے نبردآزما پاکستان کے بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک بار پھر بے قابو ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر اصلاحاتی اقدامات نہ کیے گئے تو رواں مالی سال میں گردشی قرضے میں 734 ارب روپے کا بھاری اضافہ ممکن ہے۔

حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (MEFP) کے تحت طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد کے ذریعے اضافی بہاؤ کو صفر تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں اگر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی اور اقدامات ‘جوں کے توں’ رہے تو جون 2026 کے اختتام تک گردشی قرضہ موجودہ 1.615 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 2.35 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مالی سال 2025-26 کے لیے گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ٹیرف ری بیسنگ، تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی اور ریکوریز میں بہتری جیسے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ رواں سال گردشی قرضے کے بہاؤ کو تقریباً 522 ارب روپے تک محدود رکھا جا سکے۔

اس کے ساتھ ہی حکومت کی ملکیتی پاور پلانٹس اور انرجی پروڈیوسرز (IPPs) کو 400 ارب روپے کے قریب ادائیگیاں کی جائیں گی اور 120 ارب روپے پرنسپل کی مد میں واپس کیے جائیں گے تاکہ مجموعی طور پر قرضے کا حجم ‘نیوٹرل’ رکھا جا سکے اور توانائی کے شعبے میں مالی استحکام قائم رہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 کے اختتام پر گردشی قرضہ 1.614 ٹریلین روپے تھا، اور اس منصوبے کے تحت اس میں غیر ضروری اضافہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ بجلی کے شعبے میں مالی بحران سے بچا جا سکے۔

 

Tags: #پاکستان #بجلی #توانائی #گردشی_قرضہ #اقتصادی_کمیٹی #IMF #EnergySector #CircularDebt #ElectricityCrisis #EconomicStability #FinanceNews
Previous Post

یو اے ای / غیر قانونی مقیم افراد کو ملازمت یا رہائش دینے بھاری جرمانوں اور سزا کا اعلان

Next Post

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

Next Post
پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا
  • کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید
  • انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں کا بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف
  • معروف امریکی اداکار نے خودکشی کرلی
  • جو پی ٹی آئی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ عمران خان کیساتھ نہیں ہے: علیمہ خان

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم