راولپنڈی: رائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے اپنے ملازمین کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق، کم از کم چھ ماہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین اعزازیے کے اہل ہوں گے۔
مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا، جبکہ ڈیلی ویجز اور پیکج ملازمین کے لیے یہ اعزازیہ 40 فیصد تک ہوگا۔ یہ اعزازیہ کمپنی کی جانب سے ملازمین کی محنت اور کارکردگی کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا جا رہا ہے۔
تاہم مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بدعنوانی، بجلی چوری یا بدانتظامی میں ملوث افراد اعزازیے کے اہل نہیں ہوں گے۔ نیز، نیب یا ایف آئی اے کی کسی بھی انکوائری کا سامنا کرنے والے ملازمین کو بھی اعزازیے کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ طویل غیر حاضری یا بیرونِ ملک ڈپیوٹیشن پر موجود ملازمین بھی اس اعزازیے کے مستحق نہیں ہوں گے۔

