ارجنٹینا میں جاری پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے دوران نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔ میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے 2 جبکہ رانا وحید اشرف نے ایک گول اسکور کیا۔
اس سے قبل پرو ہاکی لیگ کے ایک اور میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ارجنٹینا کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ دوسرے میچ میں ارجنٹینا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا تھا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ بھی نیدرلینڈز کے خلاف تھا، جس میں قومی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست ہوئی تھی۔
پاکستان ہاکی ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 دسمبر کو ایک بار پھر میزبان ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی، جہاں ٹیم کو ایونٹ میں پہلی کامیابی کی تلاش ہوگی۔

