Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف سول بیوروکریٹس کے اثاثوں کے لازمی ڈیکلریشن کا خواہاں

Web Desk by Web Desk
دسمبر 13, 2025
in بین الاقوامی
0
آئی ایم ایف سول بیوروکریٹس کے اثاثوں کے لازمی ڈیکلریشن کا خواہاں

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت پاکستان پر نئی اور سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔ ان شرائط میں سول بیوروکریٹس کے اثاثوں کا لازمی ڈیکلریشن، چینی اور گندم کے شعبوں کی ڈیریگولیشن، اور منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق خطرات پر مبنی تفصیلی رپورٹ کی اشاعت شامل ہے۔

آئی ایم ایف نے بیرون ملک سے آنے والی رقوم (ریمیٹنسز) میں اضافے کے لیے دی جانے والی مراعات سے متعلق بھی ایک جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بدعنوانی کے خلاف ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے اثاثہ جاتی ڈیکلریشن کے نظام میں مجوزہ ترامیم (جون 2025 کی ساختی شرط) کے بعد حکومت نے تیاری شروع کر دی ہے کہ دسمبر 2026 کے آخر تک اعلیٰ وفاقی سول سرونٹس کے اثاثے سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں۔

بعد ازاں اس نظام کا دائرہ کار اعلیٰ صوبائی سول سرونٹس تک بڑھایا جائے گا اور بینکوں کو بھی مکمل رسائی فراہم کی جائے گی۔ ادارہ جاتی سطح پر رسک اسیسمنٹ کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان 10 سرکاری اداروں کے لیے ایکشن پلان مرتب کرے جہاں بدعنوانی کے خطرات سب سے زیادہ پائے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اسٹاف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قوانین کی مؤثر عمل داری مالیاتی نظام کے استحکام کو مزید مضبوط بنائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق قومی خطرات کی تشخیص کو اپڈیٹ کرنے اور اسے مارچ 2026 کے آخر تک شائع کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حکام نے رسک بیسڈ اینٹی منی لانڈرنگ (AML) نگرانی کو بہتر بنانے کو ترجیح دی ہے، جس میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، زیورات اور قیمتی پتھروں و دھاتوں کے تاجروں کی نگرانی شامل ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے تحت بینیفیشل اونرشپ رجسٹر کو بھی جنوری 2026 کے آخر تک ڈیجیٹل طور پر قابلِ رسائی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تجارتی منی لانڈرنگ کے میکرو اکنامک اثرات کا جائزہ لینے اور مؤثر تخفیفی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

بدعنوانی کے خلاف ادارہ جاتی طاقت میں اضافے کے لیے اثاثہ جاتی ڈیکلریشن کے نظام میں ترامیم کے بعد حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ شفافیت بڑھے اور مالیاتی نظم و ضبط کو مستحکم کیا جا سکے۔

Previous Post

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو ایک اور شکست، نیدرلینڈ نے گولوں کی برسات کردی

Next Post

برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگی تیاری شروع کردی، امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان

Next Post
برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگی تیاری شروع کردی، امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان

برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگی تیاری شروع کردی، امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم