رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کے مطابق ڈاکو ایک شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں مقابلہ ہوا۔
ڈی پی او عرفان علی سموں نے بتایا کہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو مارے گئے، تاہم ہلاک ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

