Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے- بلال بن ثاقب

Web Desk by Web Desk
دسمبر 14, 2025
in پاکستان, تجارت
0
پاکستان دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے- بلال بن ثاقب

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے پہلے تین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے اور ڈیجیٹل اثاثوں کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے پاکستان میں ایک منظم، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق راستہ کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نئی سوچ، جدید پالیسی سازی اور ادارہ جاتی تبدیلی کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا اس نئی سوچ کا عملی اظہار ہے، جبکہ دنیا کے بڑے مالی مراکز بھی اسی طرح مرحلہ وار ماڈلز کو اپناتے ہیں۔ بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام کے تقاضوں کے مطابق بروقت اور درست فیصلے کرنا ہوں گے تاکہ عالمی سطح پر اعتماد حاصل کیا جا سکے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ قانونی اور منظم راستے کے بغیر کسی بھی صلاحیت کا فائدہ ممکن نہیں۔ ان کے مطابق اس وقت پاکستان میں 3 سے 4 کروڑ افراد ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ 100 ٹریلین ڈالر کی عالمی بانڈ مارکیٹ بھی تیزی سے ڈیجیٹل ریلز کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تیار کیا جانے والا فریم ورک صرف ٹریڈنگ تک محدود نہیں بلکہ مختلف صنعتوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثے اپنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور ملک اگلے 10 برسوں میں ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی معاشی خودمختاری کو مزید مضبوط کر لے گا۔

 

Previous Post

رحیم یارخان/ شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر لیجانے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

Next Post

پی ٹی آئی پشاور جلسہ/مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر تنظیمی عہدیداروں کو شوکاز جاری

Next Post
پی ٹی آئی پشاور جلسہ/مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر تنظیمی عہدیداروں کو شوکاز جاری

پی ٹی آئی پشاور جلسہ/مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر تنظیمی عہدیداروں کو شوکاز جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم