Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ٹی آئی پشاور جلسہ/مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر تنظیمی عہدیداروں کو شوکاز جاری

Web Desk by Web Desk
دسمبر 14, 2025
in پاکستان
0
پی ٹی آئی پشاور جلسہ/مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر تنظیمی عہدیداروں کو شوکاز جاری

پشاور: تحریک انصاف نے پشاور میں ہونے والے جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر ضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے 7 دسمبر کو پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ منعقد کیا گیا تھا، جس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی خطاب کیا تھا۔ تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے جلسے میں شرکت کے اہداف پورے نہ ہونے پر تنظیمی سطح پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی تنظیم کے عہدیداروں نے پارٹی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا اور متعلقہ پی ٹی آئی عہدیدار کارکنوں کو جلسہ گاہ تک لانے میں ناکام رہے۔

شوکاز نوٹس میں تمام متعلقہ اراکین کو تین دن کے اندر اپنی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر تسلی بخش جواب موصول نہ ہوا تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس کے اجرا کے بعد پارٹی کے کئی ضلعی عہدیداروں نے اپنے استعفے بھی پیش کر دیے ہیں، جس سے پارٹی کی اندرونی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

 

Previous Post

پاکستان دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے- بلال بن ثاقب

Next Post

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان، مزید اضافے کا مطالبہ

Next Post
آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان، مزید اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان، مزید اضافے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم