Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان، مزید اضافے کا مطالبہ

Web Desk by Web Desk
دسمبر 14, 2025
in پاکستان
0
آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان، مزید اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم ساتھ ہی پروگرام کے تحت دی جانے والی امداد میں مزید اضافے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو مضبوط بنایا گیا ہے، لیکن بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں بےنظیر کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم اب بھی کم ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق صارفین کی قوتِ خرید برقرار رکھنے کے لیے مراعات میں مناسب اضافہ ناگزیر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے کفالت پروگرام کی امداد کو کم آمدنی والے طبقے کی کھپت کے 15 فیصد تک لے جانے کی تجویز دی ہے، جبکہ کفالت پروگرام کی رقم کو افراطِ زر کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق بی آئی ایس پی کے بجٹ میں امدادی پروگراموں پر اخراجات میں 20 فیصد اضافہ شامل ہے، جس کے نتیجے میں کفالت پروگرام کے تحت نقد کیش امداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے غیرمشروط نقد امداد کی رقم 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کرنے اور کفالت پروگرام کی کوریج میں کم از کم 2 لاکھ خاندانوں کے اضافے کی تجویز دی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026 کے اختتام تک مستفید خاندانوں کی تعداد 10.2 ملین تک پہنچ جائے گی، جبکہ 2026 میں نئے گھریلو سروے کے بعد کفالت پروگرام کی امداد میں مزید اضافہ کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام کی کوریج میں توسیع کی سفارش بھی کی ہے اور کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر کے بجٹ کا مکمل استعمال انتہائی اہم ہے۔

 

Previous Post

پی ٹی آئی پشاور جلسہ/مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر تنظیمی عہدیداروں کو شوکاز جاری

Next Post

جماعت اسلامی کا موجودہ نظام کے خلاف 21 دسمبر کو احتجاج کا اعلان

Next Post
جماعت اسلامی کا موجودہ نظام کے خلاف 21 دسمبر کو احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا موجودہ نظام کے خلاف 21 دسمبر کو احتجاج کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم