Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جماعت اسلامی کا موجودہ نظام کے خلاف 21 دسمبر کو احتجاج کا اعلان

Web Desk by Web Desk
دسمبر 14, 2025
in پاکستان
0
جماعت اسلامی کا موجودہ نظام کے خلاف 21 دسمبر کو احتجاج کا اعلان

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 21 دسمبر سے موجودہ نظام کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں کارکنوں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس گلے سڑے اور ناانصافی پر مبنی نظام کے خلاف پورے ملک میں آواز بلند کرے گی، کیونکہ ناانصافی کے نظام کے خلاف سب کو مل کر کھڑا ہونا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کا مؤثر نفاذ ناگزیر ہے اور خاندانی سیاست کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی سیاست نے بلدیاتی نظام کو بری طرح کمزور کر دیا ہے، جبکہ شہر ہو یا دیہات، ووٹر کو اس کے ووٹ کا پورا حق ملنا چاہیے اور جسے ووٹ دیا جائے وہی پارلیمان تک پہنچنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 70 فیصد سے زائد حرام ووٹ لیے، مگر اس پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزگار کے لیے بیرون ملک جانا برا نہیں، لیکن اگر کوئی نوجوان مایوسی کے عالم میں ملک چھوڑنے پر مجبور ہو تو یہ نہایت افسوسناک اور تکلیف دہ بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو موقع ملا تو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ چند طاقتور افراد نے دولت اور طاقت کے زور پر پوری دنیا پر قبضہ جما رکھا ہے، اور جماعت اسلامی اسی ظلم اور جبر کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل نظامِ حیات ہے، جس میں ہر فرد کو اس کا حق ملتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی کے لیے عدالت تک رسائی مشکل بنا دی گئی ہے، جبکہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدالتیں مزید کمزور ہو گئی ہیں، اب سوال یہ ہے کہ غریب کو انصاف کیسے ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر معمولی غلطیوں پر بھاری چالان کیے جا رہے ہیں، مگر جو لوگ پوری جمہوریت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ان کا احتساب کون کرے گا۔

آخر میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی پوری طرح متحرک اور موجود ہے، اور اب جماعت اسلامی ہی پاکستان کے نظام کو حقیقی معنوں میں بدل سکتی ہے۔

Previous Post

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان، مزید اضافے کا مطالبہ

Next Post

پختونخوا میں اچھی حکمرانی کے بلند و بانگ دعوے، عملی طور پر تقرری و تبادلہ نظام میں سنگین تضادات

Next Post
پختونخوا میں اچھی حکمرانی کے بلند و بانگ دعوے، عملی طور پر تقرری و تبادلہ نظام میں سنگین تضادات

پختونخوا میں اچھی حکمرانی کے بلند و بانگ دعوے، عملی طور پر تقرری و تبادلہ نظام میں سنگین تضادات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم