Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بونڈی بیچ فائرنگ میں ہلاک حملہ آور کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا، خاندان سے محدود رابطہ رہا-بھارتی پولیس

Web Desk by Web Desk
دسمبر 17, 2025
in بین الاقوامی
0
بونڈی بیچ فائرنگ میں ہلاک حملہ آور کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا، خاندان سے محدود رابطہ رہا-بھارتی پولیس

بھارتی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا کے بونڈی بیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والا حملہ آور ساجد اکرم دراصل بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کا رہائشی تھا، تاہم بھارت میں اپنے اہلِ خانہ سے اس کے روابط محدود تھے۔ بھارتی حکام کے مطابق ساجد اکرم کئی برسوں سے آسٹریلیا میں مقیم تھا اور خاندانی سطح پر اس کی سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں تھیں۔

اتوار کو ہونے والے اس خونریز حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو چکی ہے، جن میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوا، جبکہ اس کا 24 سالہ بیٹا اور مبینہ ساتھی نوید اکرم گولی لگنے کے بعد اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہے۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ نوید اکرم کی حالت نازک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بھی اس واقعے کے بعد حملہ آور کے بھارتی شہری ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ریاست تلنگانہ کی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساجد اکرم کے اہلِ خانہ نے واضح طور پر بتایا کہ انہیں نہ تو اس کے کسی مبینہ شدت پسندانہ خیالات یا سرگرمیوں کا علم تھا اور نہ ہی وہ اس بات سے آگاہ تھے کہ کن عوامل کے باعث اس میں انتہاپسندی پیدا ہوئی۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق ساجد اکرم اور اس کے بیٹے نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سفر کے دوران والد نے بھارتی پاسپورٹ جبکہ بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر سفر کیا۔ اس سفر کے مقصد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور تاحال یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ ان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق تھا یا انہوں نے وہاں کسی قسم کی عسکری یا شدت پسندانہ تربیت حاصل کی۔

تلنگانہ پولیس کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ساجد اکرم 1998 میں آسٹریلیا منتقل ہوا تھا اور اس کے بعد وہ 6 مرتبہ بھارت آیا، جن میں سے زیادہ تر دورے خاندانی نوعیت کے تھے۔ پولیس کے مطابق بھارت چھوڑنے سے قبل ساجد اکرم کے خلاف کسی قسم کا منفی، مجرمانہ یا انتہاپسندانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور بین الاقوامی سطح پر معلومات کا تبادلہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ حملے کے پس منظر، محرکات اور ممکنہ روابط کو مکمل طور پر واضح کیا جا سکے۔

Tags: #سڈنی_حملہ #آسٹریلیا #بونڈی_بیچ #تلنگانہ #حیدرآباد #بھارتی_پولیس #فائرنگ #SydneyAttack #Australia #BondiBeach #Telangana #Hyderabad #IndianPolice #Shooting
Previous Post

عوامی عہدیدار کا حجاب کو زبردستی ہٹانا عورت کی عزت پر حملہ ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

Next Post

کشمیر بھارت کا نہ تھا نہ کبھی ہوگا، بھارت دہشتگردی کی ریاستی سرپرستی بند کرے-پاکستان

Next Post
کشمیر بھارت کا نہ تھا نہ کبھی ہوگا، بھارت دہشتگردی کی ریاستی سرپرستی بند کرے-پاکستان

کشمیر بھارت کا نہ تھا نہ کبھی ہوگا، بھارت دہشتگردی کی ریاستی سرپرستی بند کرے-پاکستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم