Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ بلاسود قرض جلد واپس کرنے پر رعایت دینے کی سفارش

Web Desk by Web Desk
دسمبر 18, 2025
in پاکستان
0
’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ بلاسود قرض جلد واپس کرنے پر رعایت دینے کی سفارش

لاہور: پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرض سے مستفید ہونے والے افراد کے لیے سہولیات میں مزید اضافہ کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو قرض کی واپسی میں آسانیاں فراہم کی جا سکیں اور مزید افراد کو گھر بنانے میں مدد مل سکے۔

اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروگرام ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اخوت، این ایس آر پی اور دیگر مائیکروفنانس اداروں کی جانب سے عملی تجاویز پیش کی گئیں۔ ڈی جی پھاٹا نے رعایت کے اطلاق کے لیے ایس او پیز جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں سفارش کی گئی کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت فراہم کیے گئے بلاسود قرض کی جلد واپسی پر مستفید افراد کو 20 فیصد تک رعایت دی جائے۔ اس کے علاوہ دورانِ قرض مدت وفات یا معذوری کی صورت میں بھی رعایت دینے کی تجویز شامل ہے۔

ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قرض کی واپسی میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، اور رعایت کا اطلاق 10 سالہ قرض کو 3 سے 6 سال میں واپس کرنے کی صورت میں ہوگا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پروگرام کے تحت شہریوں کو 10 سال کے لیے 15 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض فراہم کیا جاتا ہے۔ مجوزہ ایس او پیز جلد صوبائی وزیر بلال یاسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو پیش کی جائیں گی۔

ڈی جی پھاٹا نے مزید کہا کہ رعایت دینے کا مقصد مستفید شہریوں کے لیے مزید سہولت پیدا کرنا اور وقت سے پہلے واپس آنے والی رقم سے مزید افراد کو گھر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Tags: #پنجاب #اپنی_چھت_اپنا_گھر #بلاسود_قرض #سہولیات #رعایت #گھربنانے_میں_مدد #Punjab #ApniChhatApnaGhar #InterestFreeLoan #Facilities #Discount #HousingSupport
Previous Post

پنجاب میں فلاحی ریاست کا ایک اور عملی قدم

Next Post

اسلام آباد: خود کو امریکی سفارتخانے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا افغان شہری گرفتار

Next Post
اسلام آباد: خود کو امریکی سفارتخانے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا افغان شہری گرفتار

اسلام آباد: خود کو امریکی سفارتخانے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا افغان شہری گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم