Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت

Web Desk by Web Desk
دسمبر 20, 2025
in بین الاقوامی, تجارت
0
چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت

چین نے ایشیا کا سب سے بڑا زیرِ سمندر سونے کا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے عالمی معدنیات اور معیشت کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کا پہلا زیرِ سمندر سونے کا یہ بڑا ذخیرہ صوبہ شانڈونگ کے شہر یانتائی کے ساحل کے قریب لائیژو کے علاقے میں دریافت ہوا ہے۔ اس اہم دریافت کے بعد لائیژو میں ثابت شدہ سونے کے مجموعی ذخائر 3 ہزار 900 ٹن تک پہنچ گئے ہیں، جو چین کے مجموعی قومی سونے کے ذخائر کا تقریباً 26 فیصد بنتا ہے۔

یانتائی کی شہری حکومت کے مطابق اس نئی دریافت کے نتیجے میں لائیژو چین میں سونے کے ذخائر اور سونے کی پیداوار دونوں کے اعتبار سے سرفہرست علاقہ بن گیا ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے زیرِ سمندر دریافت ہونے والے اس مخصوص ذخیرے کی درست مقدار اور مجموعی مالیت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین نے شمال مشرقی صوبے لیاوننگ میں بھی کم درجے کے مگر انتہائی بڑے سونے کے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا تھا، جس کے ثابت شدہ ذخائر ایک ہزار 444 ٹن بتائے گئے تھے۔ ان مسلسل دریافتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اپنی معدنی خود کفالت کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

چین اس وقت دنیا میں سونے کی کان کنی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چین میں سونے کی پیداوار 377 ٹن رہی۔ اس کے باوجود ثابت شدہ سونے کے مجموعی ذخائر کے لحاظ سے چین اب بھی جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور روس جیسے ممالک سے پیچھے ہے۔

ماہرین کے مطابق سونا نہ صرف کرنسی میں اتار چڑھاؤ اور عالمی مالی خطرات کے خلاف ایک محفوظ اثاثہ سمجھا جاتا ہے بلکہ الیکٹرانکس، جدید ٹیکنالوجی، طبی آلات اور خلائی صنعت سمیت متعدد صنعتی شعبوں میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ زیرِ سمندر سونے کے اس بڑے ذخیرے کی دریافت مستقبل میں چین کی معیشت اور عالمی سونے کی منڈی پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔

 

Tags: #چین #سونا #زیر_سمندر_ذخائر #لائیژو #شانڈونگ #معیشت #China #Gold #UnderseaGold #Laizhou #Shandong #Economy
Previous Post

فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Next Post

پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی

Next Post
پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی

پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم