Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

Web Desk by Web Desk
دسمبر 18, 2025
in کھیل
0
انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

پاکستان: تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فرحان یوسف جاری رکھیں گے جبکہ عثمان خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حذیفہ کی جگہ عمر زیب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ پاکستان انڈر 19 اسکواڈ میں کپتان فرحان یوسف، نائب کپتان عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان اور عمر زیب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

تین ملکی سیریز 25 دسمبر سے 6 جنوری تک زمبابوے میں کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اس سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں منعقد ہوگا۔ دونوں ٹورنامنٹس 50 اوور فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

Tags: #پاکستان #انڈر19 #تین_ملکی_سیریز #انڈر19_ورلڈکپ #پی_سی_بی #قومی_ٹیم #Pakistan #U19 #TriNationSeries #U19WorldCup #PCB #Cricket
Previous Post

انڈونیشیا: سفاری پارک میں پہلی بار پانڈا کے بچے کی پیدائش

Next Post

پی ایس ایل 11/ نئی ٹیموں کیلئے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی؟

Next Post
پی ایس ایل 11/ نئی ٹیموں کیلئے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی؟

پی ایس ایل 11/ نئی ٹیموں کیلئے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم