Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 2 سنچریاں اور سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم

Web Desk by Web Desk
دسمبر 20, 2025
in بین الاقوامی, کھیل
0
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 2 سنچریاں اور سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی تاریخ میں ایک تاریخی میچ دیکھنے میں آیا، جہاں پہلی بار ایک ہی اننگز میں دو سنچریاں بنیں اور ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی قائم ہو گیا۔

جمعہ کو کھیلے گئے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے اس سنسنی خیز مقابلے میں برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پرتھ اسکارچرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

پرتھ اسکارچرز کی جانب سے فن ایلن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز بنائے جبکہ کوپر کونولی نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں کی بدولت اسکارچرز نے بگ بیش لیگ کی تاریخ کے بڑے اسکورز میں سے ایک اسکور بنایا۔

258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں برسبین ہیٹ نے شاندار اور تاریخی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ برسبین ہیٹ نے یہ بڑا ہدف میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ برسبین ہیٹ کی جانب سے جیک ولڈر موتھ 110 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ میٹ رنشا نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جیک ولڈر موتھ اور میٹ رنشا کے درمیان 212 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی جو بگ بیش لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ اسی میچ میں پہلی بار ایک اننگز میں دو سنچریاں بننے کا تاریخی اعزاز بھی حاصل ہوا۔

یہ میچ رنز اور چھکوں کی برسات کے حوالے سے بھی یادگار ثابت ہوا۔ دونوں ٹیموں کے مجموعی طور پر 515 رنز بنے جبکہ ایک میچ میں سب سے زیادہ 36 چھکوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا گیا، جو بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں بنا تھا۔

258 رنز کا ہدف بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف تھا جو کامیابی سے حاصل کیا گیا، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ تیسرا سب سے بڑا ہدف ہے جو کسی ٹیم نے حاصل کیا ہو۔ اس تاریخی مقابلے کو بگ بیش لیگ کی یادگار ترین میچز میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 

Tags: #بگ_بیش_لیگ #برسبین_ہیٹ #پرتھ_اسکارچرز #ٹی_ٹوئنٹی #کرکٹ_ریکارڈ #BigBashLeague #BrisbaneHeat #PerthScorchers #T20Cricket #CricketRecords
Previous Post

امبانی کا میسی کیلئے 36 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نایاب گھڑی کا تحفہ

Next Post

فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Next Post
فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم