Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

Web Desk by Web Desk
دسمبر 22, 2025
in پاکستان
0
پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

محکمہ پاسپورٹ نے درخواستوں کی وصولی، پاسپورٹ پرنٹنگ اور مجموعی کارکردگی کی مؤثر نگرانی کے لیے نیا جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس کے احکامات پر ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا ہے، جہاں ڈیجیٹل انٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر تمام آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن کی جائے گی۔ اس نظام کے تحت ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کی کارکردگی کو براہِ راست مانیٹر کیا جا سکے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے سسٹم کے ذریعے پاسپورٹ درخواستوں کی وصولی سے لے کر ڈیلیوری تک تمام مراحل کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہو گی۔ شہری کی جانب سے پاسپورٹ اپلائی کرنے کے بعد اس کی پرنٹنگ، پراسیسنگ اور ترسیل کے ہر مرحلے پر نظر رکھی جائے گی تاکہ غیر ضروری تاخیر اور شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق جدید مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے رش کی خودکار نشاندہی بھی کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ اسٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل اور دفاتر میں دستیاب مشینری کی صورتحال کی نگرانی بھی اسی نظام کے ذریعے کی جائے گی۔ نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ کیسز اور مشینری اسٹیٹس کو بھی مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ جدید مانیٹرنگ نظام سے محکمہ پاسپورٹس کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان کے مطابق افسران اور عملے کی کارکردگی، شہریوں کے رش اور دیگر انتظامی مسائل کی بروقت نشاندہی کے بعد فوری حل کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ اس نظام کا مقصد شہریوں کو بہتر، تیز اور شفاف پاسپورٹ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

 

Tags: #محکمہ_پاسپورٹ #پاسپورٹ_نظام #نیا_مانیٹرنگ_سسٹم #ڈی_جی_پاسپورٹس #شہری_سہولیات #حکومتی_اصلاحات #PassportOffice #DGPassports #MonitoringSystem #PublicServices #Pakistan #DigitalReforms
Previous Post

پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف
  • پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار
  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم