Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

Web Desk by Web Desk
دسمبر 22, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کے ایک تفصیلی آرٹیکل میں پاکستان کی عالمی و علاقائی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق 2025 میں واشنگٹن کی “انڈیا فرسٹ” پالیسی کا دور ختم ہوا اور پاکستان کو ترجیحی حیثیت حاصل رہی۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ امریکی پالیسی میں یہ بڑی تبدیلی مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد سامنے آئی، جہاں پاکستان کی عسکری کارکردگی نے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حیران کر دیا۔ جریدے کے مطابق پاکستان کی ملٹری اسٹریٹیجی، نظم و ضبط اور آپریشنل صلاحیتیں امریکی اندازوں سے کہیں زیادہ مضبوط ثابت ہوئیں۔

واشنگٹن ٹائمز نے اپنے تجزیے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے تعلقات پر بھی خصوصی روشنی ڈالی ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان ایک عرصے تک ناپسندیدہ ریاست کے طور پر دیکھا جاتا رہا، تاہم 2025 میں یہ تصور بدل گیا اور پاکستان ایک اہم شراکت دار ملک بن کر ابھرا۔ ٹرمپ کی نئی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون قرار دیا گیا۔

آرٹیکل میں بتایا گیا کہ ابتدا میں امریکا کی سوچ بھارت کو کواڈ اور دیگر عالمی فورمز کے ذریعے خطے میں بالادست بنانے کی تھی اور اسلام آباد کو سائیڈ لائن کرنے کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن بھارت کے اندرونی سیاسی حالات، شخصی آزادیوں پر قدغنیں، غیر یکساں عسکری کارکردگی اور سخت سفارتی رویے نے بھارت کو ایک قابلِ اعتماد ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر مشکوک بنا دیا۔

جریدے کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں پہلا پگھلاؤ خفیہ کاؤنٹر ٹیررازم تعاون اور انٹیلی جنس ایکسچینجز سے آیا، جس سے واشنگٹن کو پاکستان کی جانب سے سنجیدہ اور بامعنی تعاون کا واضح اشارہ ملا۔ مارچ میں صدر ٹرمپ نے ایک قومی خطاب میں پاکستان کی غیر متوقع تعریف کی، جس نے واشنگٹن میں پالیسی کے رخ کو بدل دیا۔ اسلام آباد نے اس موقع کو فوراً استعمال کیا اور محدود تعاون بھی غیر متوقع سفارتی کریڈٹ میں تبدیل ہوتا چلا گیا۔ فیصلہ کن موڑ مئی کی پاک بھارت جنگ کے بعد آیا۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق اس جنگ کے دوران پاکستانی افواج کے نظم و ضبط، اسٹریٹجک فوکس اور ایسِمٹرک کیپیبلٹی کو امریکی توقعات سے کہیں زیادہ قرار دیا گیا۔ اسی مرحلے پر پاکستان کو دوبارہ ایک سنجیدہ اور مؤثر ریجنل ایکٹر کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ مئی کی جنگ کے بعد ٹرمپ کے لیے جنوبی ایشیا کا اسٹریٹیجک نقشہ ازسرنو تشکیل پایا اور پاکستان کو اس وژن کو اینکر کرنے والا ایک ابھرتا ہوا اثاثہ قرار دیا گیا۔

آرٹیکل میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی ملٹری ماڈرنائزیشن کو نئی عالمی اہمیت حاصل ہوئی، کمانڈ اسٹرکچر میں بڑی اصلاحات کی گئیں اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کو فعال بنایا گیا۔ اس عہدے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو نمایاں طور پر سراہا گیا، جبکہ بطور آرمی چیف ان کی قیادت کو بھی مثبت انداز میں اجاگر کیا گیا۔ جریدے کے مطابق سیز فائر پر بھارت کا سرد ردعمل صدر ٹرمپ کو ناگوار گزرا، جبکہ پاکستان نے امریکی ثالثی کو قدر اور شکر گزاری کے ساتھ قبول کیا۔

واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ٹرمپ کے اِنر سرکل میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر ابھرے۔ ٹرمپ اور عاصم منیر کے تعلق کو نیم مزاحیہ انداز میں “برومانس” کہا گیا، جبکہ فیلڈ مارشل کو Disciplined Dark Horse اور Deliberate Mystery جیسے القابات سے نوازا گیا۔ وائٹ ہاؤس میں لنچ میٹنگ کو کسی بھی پاکستانی ملٹری ہیڈ کے لیے پہلی مثال قرار دیا گیا۔

جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سینٹ کام ہیڈکوارٹرز میں ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، جہاں امریکی عسکری قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک مذاکرات ہوئے۔ آرٹیکل میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2026 کے آغاز پر پاکستان کو ٹرمپ کی گرینڈ اسٹریٹیجی کے مرکز کے قریب دیکھا جائے گا۔ تاہم نئی امریکی پالیسی کی پائیداری کا انحصار دہلی اور اسلام آباد کے آئندہ رویے پر ہوگا۔

آخر میں واشنگٹن ٹائمز نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ 2025 میں امریکی پالیسی اور جنوبی ایشیا کے توازن کو ازسرنو ترتیب دینے میں پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کلیدی اور فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

 

Tags: #پاکستان #پاک_امریکا_تعلقات #فیلڈ_مارشل_عاصم_منیر #واشنگٹن_ٹائمز #Pakistan #USPakistanRelations #AsimMunir #WashingtonTimes
Previous Post

غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید

Next Post

پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

Next Post
پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف
  • پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار
  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم