اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہیں، ڈیڈلاک سے نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے بتایا کہ وزیراعظم پہلے بھی چار بار تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی نے مثبت جواب نہیں دیا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں حصہ نہیں لے رہے اور مذاکرات کرنا ان کی پالیسی میں شامل نہیں۔ ان کے سوا جماعت میں کسی کے پاس مذاکرات یا فیصلوں کا اختیار نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کی بجائے افراتفری چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت کے ساتھ مؤثر مذاکرات ممکن نہیں ہو سکتے۔

