Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے

Web Desk by Web Desk
دسمبر 24, 2025
in بین الاقوامی
0
سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے

سعودی عرب: مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان، جنہوں نے 25 برس تک اذان دینے کا فریضہ انجام دیا، انتقال کر گئے۔

مسجد انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل نعمان کا انتقال 23 دسمبر کو ہوا اور نمازِ فجر کے بعد انہیں مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ شیخ فیصل نعمان کو سن 2001 میں مسجد نبوی کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا اور ان کی آخری اذان کی ویڈیو بھی مسجد انتظامیہ نے جاری کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اذان دینا شیخ فیصل نعمان کے خاندان کی روایت رہی ہے۔ ان کے والد اور دادا بھی مسجد نبوی میں مؤذن کے فرائض انجام دیتے رہے۔ ان کے والد کو محض 14 سال کی عمر میں مؤذن مقرر کیا گیا اور وہ 90 برس سے زائد عمر تک اس خدمت پر فائز رہے۔

شیخ فیصل نعمان اپنے والد کے انتقال کے بعد اس منصب پر فائز ہوئے اور دہائیوں تک اس مقدس فریضے کو سر انجام دیا۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اہل خانہ و لواحقین کے لیے تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت کی دعا کی۔

 

Tags: #مسجد_نبوی #شیخ_فیصل_نعمان #اذان #مدینہ_منورہ #جنت_البقیع #MasjidAlNabawi #SheikhFaisalNauman #Adhan #Medina #JannatAlBaqi
Previous Post

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیراعظم کو خط، شاہ محمود کو پیرول پر رہا کرنیکا مطالبہ، عمران نظرانداز

Next Post

عمران خان مذاکرات نہیں افراتفری چاہتے ہیں: رانا ثنا

Next Post
عمران خان مذاکرات نہیں افراتفری چاہتے ہیں: رانا ثنا

عمران خان مذاکرات نہیں افراتفری چاہتے ہیں: رانا ثنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • (بلاعنوان)
  • معاشی نمو مثبت ضرور لیکن تیزی سے بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے: وزیرخزانہ
  • سونا آج بھی 2 ہزار روپے مہنگا، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
  • عمران خان مذاکرات نہیں افراتفری چاہتے ہیں: رانا ثنا
  • سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم