Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیراعظم کو خط، شاہ محمود کو پیرول پر رہا کرنیکا مطالبہ، عمران نظرانداز

Web Desk by Web Desk
دسمبر 24, 2025
in پاکستان
0
سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیراعظم کو خط، شاہ محمود کو پیرول پر رہا کرنیکا مطالبہ، عمران نظرانداز

اسلام آباد: سیاسی مفاہمت کے فروغ کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی (این ڈی سی) کے سابق رہنماؤں کے گروپ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کی رہائی مجوزہ مذاکراتی عمل کی قیادت، ساکھ اور نتیجہ خیزی کے لیے ضروری ہے۔ 23 دسمبر کو وزیر اعظم کو بھیجے گئے خط میں اپوزیشن، خاص طور پر پی ٹی آئی، کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کیا گیا اور اسے ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور ادارہ جاتی بحرانوں کے تناظر میں ایک "سنہری موقع” قرار دیا گیا ہے۔

خط میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر شامل نہیں، بلکہ توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ اڈیالہ جیل سے باہر موجود سینئر پارٹی قیادت ہی مذاکراتی عمل کے آغاز اور تسلسل میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

خط میں سب سے اہم مطالبہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہائی پروفائل پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی ہے، جن میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری شامل ہیں۔ کمیٹی چاہتی ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ مذاکراتی عمل میں مؤثر انداز سے قیادت کر سکیں۔

خط کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کا انحصار عملی اعتماد سازی کے اقدامات پر ہے اور قید رہنماؤں کی رہائی ایک مثبت اور اعتماد پر مبنی ماحول پیدا کرے گی۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مفادات سے بالاتر ہو کر میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر اتفاق رائے کے لیے کردار ادا کریں، جو طویل المدتی سیاسی استحکام اور معاشی بحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔

اس خط پر پی ٹی آئی کے سابق رہنما محمود مولوی، عمران اسمٰعیل اور فواد چوہدری نے دستخط کیے ہیں، جنہوں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے مقصد سے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی تشکیل دی۔ فواد چوہدری نے دی نیوز کے ساتھ خط کی کاپی بھی شیئر کی۔

 

Tags: #پاکستان #پی ٹی آئی #سیاسی_مذاکرات #قید_رہنما #نیشنل_ڈائیلاگ #Pakistan #PTI #PoliticalDialogue #PrisonLeaders #NationalDialogue
Previous Post

پنسلوینیا : نرسنگ ہوم میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Next Post

سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے

Next Post
سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے

سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • (بلاعنوان)
  • معاشی نمو مثبت ضرور لیکن تیزی سے بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے: وزیرخزانہ
  • سونا آج بھی 2 ہزار روپے مہنگا، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
  • عمران خان مذاکرات نہیں افراتفری چاہتے ہیں: رانا ثنا
  • سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم