Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
دسمبر 25, 2025
in پاکستان
0
اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں مسیحی افسران اور جوانوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی صورت زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ کسی بھی اقلیتی شخص کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات کو یاد کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم سلام اللہ علیہا کی تعلیمات آج بھی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں، خاص طور پر مسیحی برادری کا تاریخی اور قابل قدر کردار ہے۔ قیام پاکستان سے آج تک اقلیتوں نے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور مسیحی برادری نے تعلیم، طب، دفاع اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال مئی میں پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو شدید نقصان پہنچایا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں بھارت کے 7 جہاز گرائے گئے۔

انہوں نے نواز شریف کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی اور تہواروں میں شریک ہو کر مساوات، عدل اور انصاف کا پیغام دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ سے سبق ملتا ہے کہ انسانیت کے ساتھ بردباری اور محبت سے پیش آنا چاہیے۔

وزیراعظم نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے مسیحی بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کسی اقلیتی شہری سے زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا، اور ہر ہاتھ کو روکا جائے گا جو اقلیتوں کے حقوق کے خلاف ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ترقی و خوشحالی کے سفر میں حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، اور مسجد، مندر، گرجا گھر یا گوردوارہ میں سب کو عبادات کی آزادی حاصل ہے۔

بعدازاں وزیراعظم نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور غیرملکی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔

 

Tags: #کرسمس #مسیحی_برادری #وزیراعظم #پاکستان #حقوق_اقلیت #Christmas #ChristianCommunity #PMShahbazSharif #Pakistan #MinorityRights
Previous Post

قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی

Next Post

کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ

Next Post
کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ

کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
  • کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ
  • اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم
  • قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی
  • کراچی میں بھتہ خور بچوں اور بیروزگاروں کو استعمال کررہے ہیں: وزیر داخلہ کا انکشاف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم