Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی

Web Desk by Web Desk
دسمبر 25, 2025
in پاکستان
0
قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کو قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم نے اصول پسندی، دیانت اور بے مثال جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے قائدِ اعظم کی جدوجہد کو سلام پیش کیا اور کہا کہ قائد اعظم نے ناقابل یقین محنت اور غیر متزلزل عزم سے قیام پاکستان کی تحریک کو منظم کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور آزاد مسلم ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔ انہوں نے بتایا کہ قائد اعظم نے ریاست کو قانون، مساوات اور مذہبی آزادی کی بنیادوں پر استوار کرنے کا واضح وژن دیا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ قائد اعظم نے اقلیتوں کے حقوق پر خاص زور دیا اور ان کے اصول آج بھی ترقی، ایمانداری، خود احتسابی اور قومی یکجہتی کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قائدِ اعظم کے سنہرے اصولوں یعنی ایمان، اتحاد اور تنظیم کو زندگی کا محور بنائیں گے، کیونکہ پائیدار ترقی و خوشحالی انہی اصولوں پر عمل کرنے سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

کرسمس کی مناسبت سے وفاقی وزیر داخلہ نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن محبت، قربانی، بھائی چارے اور امن کے پیغام کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، رواداری اور ہمدردی کی اعلی اقدار کی تبلیغ کرتی ہیں، اور مسیحی برادری کو اپنی مذہبی و ثقافتی رسومات آزادی اور جوش و جذبے سے منانے کا مکمل حق حاصل ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری نے ہمیشہ قانون کی پاسداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا ہے اور مشکل وقت میں ملک کے ساتھ وفاداری، قربانی اور خدمت کی اعلی مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کا فرض ہے اور آئین ان کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کا فروغ ہی مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہے، اور ہر مذہب کے ماننے والے کو مساوی عزت، تحفظ اور یکساں مواقع میسر ہوں گے۔

Tags: #قائداعظم #کرسمس #مسیحی_برادری #محسن_نقوی #پاکستان #QuaidAzam #Christmas #ChristianCommunity #MohsinNaqvi #Pakistan
Previous Post

کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
  • کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ
  • اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم
  • قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی
  • کراچی میں بھتہ خور بچوں اور بیروزگاروں کو استعمال کررہے ہیں: وزیر داخلہ کا انکشاف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم