Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان

Web Desk by Web Desk
دسمبر 26, 2025
in پاکستان
0
یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

معزز مہمان کے دورے کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کا یہ دورہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔

صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اسلام آباد کی حدود میں واقع پاکستان سیکرٹریٹ اور تمام وفاقی ادارے بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ سینیٹ سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی آج بند رہیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آج چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس 26 دسمبر کو بند رہیں گی۔

وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار نے بھی آج کی کاز لسٹ منسوخ کرتے ہوئے عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج اسلام آباد کے اسپتال، بینک، ضروری سروسز کے دفاتر، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سی ڈی اے دفاتر، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ آئے۔

 

Previous Post

قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی

Next Post

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو کیسز کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا

Next Post
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو کیسز کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو کیسز کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • فیلڈ مارشل سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ
  • اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کیلئےکوئی شرط نہیں رکھی: مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • اسرائیلی پولیس کی مسیحی برادری کیخلاف کارروائیاں، کرسمس منانے والوں پر تشدد، کئی افراد گرفتار
  • کیلیفورنیا میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، مختلف حادثات میں2 افراد ہلاک
  • کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم