Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال، فضائی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش

Web Desk by Web Desk
دسمبر 26, 2025
in پاکستان
0
یو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال، فضائی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج پاکستان پہنچ گئے۔

یو اے ای کے صدر کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار تاریخی استقبال کیا گیا۔ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای کے صدر کے طیارے کو حصار میں لیا اور فضائی سلامی دی۔

بعد ازاں نور خان ائیر بیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی برادرانہ و دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کو مزید تقویت بخشے گا۔

معزز مہمان کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

صدر متحدہ عرب امارات کے دورے کے تناظر میں اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آج چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس 26 دسمبر کو بند رہیں گی۔

Tags: #پاکستان_یو_اے_ای_تعلقات #ShahbazSharif #UAEVisit #PakistanUAE #Diplomacy #اسلام_آباد_تعطیل #اردو_خبریں
Previous Post

امریکاکا نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کیخلاف طاقتور حملہ

Next Post

پراپرٹی اونرشپ کیس: عدالتی حکم کے باوجود کسی نے زمینوں پر قبضے دلوائے تو نتائج کیلئے تیار رہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

Next Post
پسند کی شادی کا کیس: لڑکی عدالت میں مُکر گئی، عدالت نے نوجوان پر 50 ہزار کا جرمانہ کردیا

پراپرٹی اونرشپ کیس: عدالتی حکم کے باوجود کسی نے زمینوں پر قبضے دلوائے تو نتائج کیلئے تیار رہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پنجاب حکومت کا اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ
  • پراپرٹی اونرشپ کیس: عدالتی حکم کے باوجود کسی نے زمینوں پر قبضے دلوائے تو نتائج کیلئے تیار رہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • یو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال، فضائی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش
  • امریکاکا نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کیخلاف طاقتور حملہ
  • تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم