Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پراپرٹی اونرشپ کیس: عدالتی حکم کے باوجود کسی نے زمینوں پر قبضے دلوائے تو نتائج کیلئے تیار رہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

Web Desk by Web Desk
دسمبر 26, 2025
in پاکستان
0
پسند کی شادی کا کیس: لڑکی عدالت میں مُکر گئی، عدالت نے نوجوان پر 50 ہزار کا جرمانہ کردیا

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ اگر عدالتی حکم کے بعد کسی نے زمینوں پر قبضہ دلوایا تو اس کے نتائج کے لیے تیار رہیں۔

پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس نے کی۔ اس دوران پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت قبضہ حاصل کرنے والا شہری بھی عدالت میں پیش ہوا، جس پر عدالت نے ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے قبضہ حاصل کرنے والے شہری کو فوری طور پر قبضہ واپس کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے قبضہ حاصل کرنے والے شہری کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ غلط کا دفاع کیسے کر سکتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ڈی سیز پر بنی کمیٹیز نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے قبضہ واپس کریں، پھر آگے بات کریں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ کیوں نہ اس کمیٹی کے ممبران کے خلاف کارروائی شروع کی جائے، وکیل خود تسلیم کر رہا ہے کہ ڈی سیز نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پٹواری وقت سے کام کرتا تو یہ معاملہ پیدا ہی نہیں ہوتا، اور سسٹم کو بائی پاس کرنے سے ایسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

درخواست گزار نے بتایا کہ دیپالپور میں 40 ایکڑ پراپرٹی پر مخالفین قابض ہیں، اور ڈی آر سی کمیٹیز نے 27 دنوں میں انہیں قبضہ دلایا۔

چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ آرڈر کس نے جاری کرنا تھا؟ وکیل نے اعتراف کیا کہ ڈی سیز نے غلط فیصلہ دیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ خود کہتے ہیں کہ ان کے پاس قانونی طور پر کارروائی کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

وکیل نے استدعا کی کہ ڈی سی کو ہدایت دی جائے کہ وہ انہیں سن کر فیصلہ کرے، لیکن چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ڈی سی فیصلہ نہیں کر سکتا کیونکہ یہ اختیار کسی اور کے پاس ہے۔ عدالت نے کہا کہ میرے سامنے یہ نہیں ہے کہ آپ پراپرٹی کے مالک ہیں یا نہیں، میرے سامنے یہ مسئلہ ہے کہ ڈی سیز کے پاس فیصلہ کرنے کا قانونی اختیار ہے یا نہیں۔

درخواست گزار نے بتایا کہ آرڈیننس معطل ہونے کے بعد 24 دسمبر کو گوجرانوالہ میں ایک ایکڑ پراپرٹی کا قبضہ دیا گیا، اور چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد اگر کسی نے قبضہ دلوایا تو نتائج کے لیے تیار رہیں۔

آخر میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آر سی کمیٹی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست کو فل بینچ کے سامنے بھیج دیا۔

 

Tags: #لاہورہائیکورٹ #چیف_جسٹس_عالیہ_نیلم #پراپرٹی_اونرشپ #ڈی_آر_سی_کمیٹی #عدالتی_حکم #زمین_پر_قبضہ #PakistanLaw
Previous Post

یو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال، فضائی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش

Next Post

پنجاب حکومت کا اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ

Next Post
پنجاب حکومت کا اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پنجاب حکومت کا اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ
  • پراپرٹی اونرشپ کیس: عدالتی حکم کے باوجود کسی نے زمینوں پر قبضے دلوائے تو نتائج کیلئے تیار رہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • یو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال، فضائی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش
  • امریکاکا نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کیخلاف طاقتور حملہ
  • تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم