پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت پرائمری، ایلمینٹری، ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولوں کے اساتذہ کو اچھی کارکردگی کے اعتراف میں 5,000 سے 15,500 روپے تک الاؤنس دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق:
- پرائمری اسکولز کے اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر 5,000 روپے الاؤنس ملے گا۔
- ایلمینٹری اسکول کے اساتذہ کو 7,500 روپے الاؤنس دیا جائے گا۔
- ہائی اسکول کے اساتذہ کے لیے الاؤنس کی رقم 10,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
- ہائیر سکینڈری اسکولز کے اساتذہ کو 12,500 روپے الاؤنس دیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ الاؤنس دیا جا رہا ہے، اور اس اقدام سے اسکولوں کے طلبہ کے رزلٹس بھی بہتر ہونے کی توقع ہے۔
