Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ٹی آئی کیساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم سے کیا گیا تھا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری

Web Desk by Web Desk
دسمبر 28, 2025
in پاکستان
0
پی ٹی آئی کیساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم سے کیا گیا تھا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم کے ساتھ کیا گیا تھا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور سید امین الحق کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانیہ جیسے ملک میں ہمارے فیلڈ مارشل کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کو گمراہ کر رہی ہے اور اس بیانیے سے دور رہنا چاہیے کیونکہ یہ بیانیہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا برطانیہ میں مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے اور کارکنوں کو عمران خان سے لاتعلقی کا اظہار کرنا چاہیے اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے، جیسا کہ ایم کیو ایم نے کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اتنی سہولیات میسر ہیں کہ وہ باہر آنے کی خواہش نہیں رکھتے۔

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو شخصیت پرستی چھوڑ کر عوام کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کراچی ایک ایمرجنسی کی صورتحال سے گزر رہا ہے اور حکومت کی جانب سے مسلسل رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ گورنر سندھ وفاق کے نمائندے ہیں اور انہوں نے درخواست کی ہے کہ اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

Tags: #کراچی #گورنر_سندھ #کامران_ٹیسوری #پی_ٹی_آئی #ایم_کیو_ایم #سیاسی_بیانیہ #لاتعلقی #عوام_کے_حق #Karachi #GovernorSindh #KamranTesori #PTI #MQM #PoliticalStatement #Disassociation #PublicRights
Previous Post

امارات کے ایک ارب ڈالر رول اوور کرنے تھے، اب وہ فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے کچھ شیئر لے گا: نائب وزیراعظم

Next Post

20 روز سے جاری جھڑپوں کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد شروع

Next Post
20 روز سے جاری جھڑپوں کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد شروع

20 روز سے جاری جھڑپوں کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کی واپسی
  • بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں: صدر مملکت
  • مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا: عالمی جریدہ
  • اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے: اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ
  • شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم