Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب حکومت ماہ صیام میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے متحرک

Web Desk by Web Desk
مارچ 1, 2025
in تجارت
0
پنجاب حکومت ماہ صیام میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے متحرک

لاہور: پنجاب حکومت ماہ رمضان کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے متحرک ہو گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں رمضان کے دوران سہولت اورماڈل بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف کی فراہمی جاری ہے،ماہ صیام کےد وران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سہولت اور ماڈل بازاروں میں ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنائی جارہی ہے۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتےہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انتظامی افسران اشیاء کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنائیں، ماہ مقدس کے دوران اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ اسی بیس لائن ڈیٹا سے کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل، ضلع اور ڈویژن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کردیا ہے، اشیاء کی قیمتوں کیساتھ طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائےگی، پھلوں اور سبزیوں سمیت کسی بھی شے کی قلت نہیں ہونی چاہئے۔چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے، کسی صورت معافی نہ دی جائے، ماڈل بازاروں اور سہولت سٹالز میں بہترین ریلیف دیا جارہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر عام مارکیٹ کی نسبت قدرے سستی اور معیاری اشیاء بلا تعطل فراہم کی جائیں۔

Previous Post

حکومتی کارکردگی کے دعوؤں کے باوجود پاکستانیوں کے معاشی خدشات برقرار

Next Post

کون ہوگا شطرنج کا چیمپئن؟ وزیراعلیٰ سندھ اور مہک مقبول کے درمیان بڑا معرکہ آج

Next Post
کون ہوگا شطرنج کا چیمپئن؟ وزیراعلیٰ سندھ اور مہک مقبول کے درمیان بڑا معرکہ آج

کون ہوگا شطرنج کا چیمپئن؟ وزیراعلیٰ سندھ اور مہک مقبول کے درمیان بڑا معرکہ آج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم