Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے: اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

Web Desk by Web Desk
دسمبر 28, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے: اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد: اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اقدام پر پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک نے مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیہ میں پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان کے علاوہ ترکیہ، یمن، اردن، مصر، الجزائر، کوموروس، جبوتی، گیمبیا، ایران، عراق، کویت، لیبیا اور مالدیپ شامل تھے۔ اس کے علاوہ نائجیریا، عمان اور او آئی سی بھی اعلامیے میں شریک تھے۔

دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس اقدام سے افریقا کے ہارن اور بحیرہ احمر کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صومالیہ کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والا کوئی اقدام قبول نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاستوں کے حصوں کو تسلیم کرنا عالمی امن کے لیے خطرناک مثال قائم کرتا ہے اور یہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیلی اقدام عالمی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرات پیدا کرتا ہے اور صومالی لینڈ سے متعلق اسرائیلی فیصلہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید برآں، اعلامیے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے کسی بھی ممکنہ ربط کو مکمل مسترد کیا گیا اور کہا گیا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے زبردستی نکالنے کی کوشش قبول نہیں ہے۔ اسلامی ممالک اور او آئی سی کا موقف واضح ہے کہ صومالیہ کی خودمختاری پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نوٹ: متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ امریکی حکومت کے معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کر رکھے ہیں، اس لیے یہ ممالک مذمتی اعلامیے میں شامل نہیں تھے۔

 

Tags: #پاکستان #صومالیہ #اسرائیل #صومالی_لینڈ #اسلامی_ممالک #او_آئی_سی #بین_الاقوامی_قانون #سلامتی #Pakistan #Somalia #Israel #Somaliland #OIC #IslamicCountries #InternationalLaw #Peace
Previous Post

شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق

Next Post

مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا: عالمی جریدہ

Next Post
مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا: عالمی جریدہ

مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا: عالمی جریدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کی واپسی
  • بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں: صدر مملکت
  • مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا: عالمی جریدہ
  • اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے: اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ
  • شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم