Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کی واپسی

Web Desk by Web Desk
دسمبر 28, 2025
in کھیل
0
سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے ساتھ 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر سلمان علی آغا کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ شاداب خان بھی کندھے کی سرجری کے بعد اسکواڈ میں واپس آئے ہیں۔

قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

خیال رہے کہ موجودہ اسکواڈ میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی شامل نہیں ہیں، جبکہ حارث رؤف کو ایک بار پھر اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا کے لیے روانہ ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز آنے والے ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دوسری جانب پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ بھی فائنل کر دی ہے۔ نوید اکرم چیمہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔ مائیک ہیسن وائٹ بال کے ہیڈ کوچ، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ، اور شین مکڈرموٹ فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ فزیوتھراپسٹ کے فرائض کلف ڈیکن انجام دیں گے، گرانٹ لوڈن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہوں گے، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ کے فرائض انجام دیں گے اور سید نعیم احمد ٹیم کے میڈیا منیجر ہوں گے۔

Previous Post

بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں: صدر مملکت

Next Post

فرانسیسی سنیما کی بڑی شخصیت بریژیت باغدو 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

Next Post
فرانسیسی سنیما کی بڑی شخصیت بریژیت باغدو 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

فرانسیسی سنیما کی بڑی شخصیت بریژیت باغدو 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم