فرانسیسی فلم انڈسٹری کی بڑی شخصیت بریژیت باغدو کا 91 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، بریژیت باغدو نے 1952 سے 1973 تک فرانسیسی فلموں میں شاندار کام کیا۔
فرانس میں محض "بی بی” کے نام سے پہچانی جانے والی بریژیت باغدو نے اپنے دور میں خواتین کی آزادی اور خودمختاری کے موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اداکاری سے 39 برس کی عمر میں کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد، انہوں نے اپنی زندگی جانوروں کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بریژیت باغدو نے فاؤنڈیشن کے ذریعے جانوروں کے تحفظ کی عالمی سطح پر بھرپور مہم چلائی، تاہم بعض بیانات اور سیاسی وابستگیوں کے باعث وہ کبھی کبھار تنازعات کا بھی شکار رہیں۔

